پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

34 ٹرینیں معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری، کب تک بند رہیں گی؟ شیخ رشید نے حکومت کے سامنے مطالبہ بھی رکھ دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ 24مارچ سے34ٹرینیں 15رمضان تک معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، ریلوے کی پنشن حکومت اداکرے،پاکستان ریلوے کے 20 فیصد مسافر کم ہو گئے،مزید8ٹرینیں یکم اپریل کوبندکریں گے ٹرینوں کی بندش سے 3.28ارب روپے ریلوے کوخسارہ ہوگا۔ مال بردار ٹرنیوں سے خسارہ پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

ان خیالات کااظہاروزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہاکہ حکومت ریلوے کو سبسڈی دینے کے بجائے ریلوے ملازمین کی پنشن ادا کرے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے 34ٹرینیں معطل کر دی ہیں جس سے ریلوے کے 20 فیصد مسافر کم ہو گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 15 رمضان تک ٹرینیں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، حالات بہتر ہونے پر معطل ٹرینیں بحال کی جائیں گی کیونکہ دو لاکھ مسافروں کو ان حالات میں ہینڈل کرنا مشکل ہے۔ ملک کو لاک ڈان کرنے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ لاک ڈائون کا اختیار میرا نہیں وزیراعظم عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا نہیں خوف و ہراس خطرناک ہے، کورونا وبا پر اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اختلافی بیان سامنے نہیں آیا۔ریلوے ملازمین کو نکالنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی ملازم کو نہیں نکالا جا رہا، حکومت ریلوے کو سبسڈی دینے کے بجائے ریلوے ملازمین کی پنشن ادا کرے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…