ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی پولیس نے نجی بنک کے اے ٹی ایم سے 14ملین ریال کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کی پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈکیتی کی واردات ریاض کے جنوبی علاقے
الجزیرہ میں العربی بنک کی اے ٹی ایم میں کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ واردات اس قدر ماہرانہ انداز میں کی گئی تھی کہ ملزمان نے اپنے پیچھے کوئی سراغ نہیں چھوڑا اس کے باوجود پولیس ٹیم ان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئی ،حراست میں لئے گئے گروہ میں 4 مصریوں سمیت بلغاریہ،روس اور مالدیپ کے افراد شامل ہیں۔