لاہور( این این آئی )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی کو کارڈیک سنٹر کے قیام کیلئے لائسنس جاری کیا ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ
دل کے جدید اسٹنٹ اب ملک میں تیار کئے جاسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر اسٹنٹ کی تیاری سے ان کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔