بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

گجرنوالہ،ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرانوالہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے امید وار ناصر چیمہ نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق گجرنوالہ کے صوبائی حلقہ پی پی -97 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق، حلقے کے 33 پولنگ سٹیشنز میں چیمہ نے مجموعی طور پر 10405جبکہ ان کے حریف حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے اشرف وڑایچ 9966 ووٹ حاصل کر سکے۔اتوار کو گجرنوالہ کے علاقوں قلعہ دیدار سنگھ اور گکھڑ ٹاو¿ن کے 33 سٹیشنز میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت افطار سے پہلے پولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔52550 رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل ان 33 پولنگ سٹیشنز میں وڑائچ اور چیمہ کے درمیان اصل مقابلہ تھا۔پولنگ کے عمل کے دوران ہاتھا پائی کے اکا دکا واقعات پیش آئے ، تاہم مجموعی طور پر انتخابی عمل پر امن رہا۔خیال رہے کہ اشرف وڑائچ 2013 کے عام انتخابات میں 29756 ووٹ لے کر یہاں سے کامیاب ہوئے تھے۔2013میں مسلم لیگ(ق )کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے چیمہ بعد میں پی ٹی ا?ئی کا حصہ بنے اور الیکشن ٹربیونل میں حریف امیدوار پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے نتائج کو چیلنج کر دیا۔چیمہ نے الزام لگایا تھاکہ ان کے حریف وڑائچ نے الیکشن کے دوران 15 ہزار جعلی ووٹ اپنے حق میں ڈلوائے۔جسٹس (ر) کاظم علی ملک کی سربراہی میں ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو ان 33 حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔اس ضمنی الیکشن میں ن-لیگ کے تمام مخالفین پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک نے چیمہ کی حمایت کر رکھی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چیمہ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کے بجائے ق-لیگ کی سائیکل کے نشان پرضمنی انتخاب میں حصہ لیا کیونکہ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کا انتخابی نشان بدلنے کی اجازت نہیں دی۔

کالم

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…