اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کی تیارکردہ کورونا ٹیسٹ کٹ دو ہفتوں دستیاب ہوگی اور اس کی مدد سے ایک گھنٹے میں نتائج سامنے آجائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹ کٹس مارکیٹ میں سستی قیمت پر دستیاب ہوں گی اور یہ خودانحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پاکستانی کٹ سے ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کے نتائج معلوم ہو سکیں گے۔دوسری جانب ذرائع نے خبر دی ہے کہ حکومت بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے
جو چین سمیت 3 بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے۔ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرزاور دیگر آلات درآمدکرنے کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرزاوراسکینرز باہر سے منگوائے جارہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ سانس کی بیماری کیلیے بڑے پیمانے پرسی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں جب کہ 2روزمیں چین سے 25 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔