پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرونا وائرس بندروں  میں داخل کیا گیا تو ان کی حالت کیا سے کیا ہوگئی؟سائنسدانوں نے تجربے کے حیران کن نتائج جاری کرد ئیے

datetime 17  مارچ‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی )چینی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بندر بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور صحت یاب ہو جاتے ہیں، جس سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔کورونا وائرس جسم میں داخل ہونے سے بندروں کو بخار اور سانس کی تکلیف ہوئی اور ان کی بھوک ختم ہو گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا کے شکار بندروں میں بیماری تیسرے روز عروج پر پہنچ گئی جبکہ 14ویں روز ان میں بیماری کے آثار تک ختم ہو گئے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے بندروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس داخل کیا گیا، جس سے ان میں صرف ہلکا بخار ہوا۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کا دوسری بار شکار ہونے والے بندروں میں بڑی تعداد میں اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، بندروں میں بیماری کے خلاف پیدا ہونے والی اس مدافعت سے ویکسین کی تیاری میں آسانی ہو گی۔چینی سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ بندر آنکھوں کے راستے کورونا وائرس داخل ہونے سے بھی بیماری کا شکار ہوئے اور آنکھوں کے راستے وائرس جسم میں داخل ہونے کا مطلب ہے کہ ماسک اس وائرس سے حفاظت کے لیے زیادہ فعال اور معاون نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…