کراچی(نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث شہر قائد کراچی میں پیر کے روز صبح سڑکوں پر ٹریفک میں بڑی کمی دیکھی گئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی واضح کمی آئی ہے۔ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے بتایاکہ صبح 9 بجے سے قبل بسیں خالی اور آن لائن بس سروس میں
بھی مسافروں کی تعداد کم تھی جبکہ ٹریفک 60 فیصد تک کم ہے۔دوسری جانب رہنما سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اورسی این جی کی فروخت 50 فیصد تک گرگئی ہے۔رہنما سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔