اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ہماری بات نہ مانی تو کرونا وائرس پھیلادینگے،امریکہ کی عراق کو دی گئی دھمکی سے متعلق سابق صدر صدام حسین کی ویڈیونے تہلکہ مچا دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پر کرونا وائرس کے حوالے سے کئی رپورٹس آئی ہیں خاص طور پر چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے شہر وہان میں پھیلنے والا وائرس امریکا سے آیا ہے۔چین نے اس وائرس کو پیدا نہیں کیا جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ کیا یہ واقعی کوئی بائیولوجیکل ہتھیار تھا یا کوئی تجربہ تھا جو بگڑ گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے بھی یہ بات کی ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس قدرتی آفت نہیں بلکہ یہ ایک سازش کے تحت پھیلایاگیا۔یہاں پر ایک بات بہت عجیب ہے کہ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عراق کے سابق صدام حسین جن کو امریکا نے مار دیا تھا،وہ اپنی حکومت کی ایک میٹنگ میں کہہ رہے ہیں کہ امریکا نے ہمیں دھمکی دی ہے کہ ہماری بات نہ مانی گئی تو وائرس پھیلا دیں گے۔عربی میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔اس کے علاوہ چین نے کچھ ایسی ویڈیوز بھی اپلوڈ کی ہیں جن میں لوگوں کو وائرس پھیلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پوری دنیا گھبراہٹ کا شکار ہے،امریکا کی ایک ریاست میں ایک لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔اگر اس وائرس کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہلاکتیں بہت زیادہ ہوں گی۔امریکا میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار809ہوگئی ہے۔چین کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس نہایت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں کل متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

اٹلی کا علاقہ لومبارڈے اور میلان وبا کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں1500 کے قریب افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈان کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔دوسری جانب اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔اسپین میں 96 نئی ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 290 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسپین اٹلی کے بعد ملک میں لاک ڈان کا اعلان کرنے والا یورپ کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…