جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

عالمگیر وباء  کا مرکز اب چین نہیں بلکہ کون سا خطہ ہے؟ سربراہ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا  ( آن لائن  ) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء  کا مرکز اب چین سے یورپ منتقل ہو چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریسًس نے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یورپ اب عالمگیر وباء   کے پھیلاؤ کا مرکز بن چکا ہے۔عالمی ادارے کے اعلیٰ ہنگامی ماہر مائیک ریان نے زور دے کر کہا کہ اندھا دھند سفری پابندیاں غیر مؤثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوراً سفری پابندیاں عائد کرنے والے ممالک بھی بالآخر اس کی لپیٹ میں آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی دوسروں سے علیحدگی اور معائنوں میں اضافہ زیادہ اہم ہیں۔چیف ٹیکنیکل افسر ماریا وان کیرخوو نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اس بات کی پیشگوئی نہیں کر سکتا کہ عالمگیر وباء   کب بلند ترین سطح تک پہنچے گی۔ انہوں نے مزید کہا، ’ہمیں ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ عالمگیر وباء کے گراف اور ہر ملک میں وباء  کے گراف کا انحصار ہر ملک کے اقدامات پر  ہے۔انہوں نے چین کے جارحانہ اور جامع اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ کار نے ملک کو وباء   سے نمٹنے والا ملک بننے میں مدد دی‎

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…