جمعرات‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک حد تک پہنچ گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لا ئن ) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 839 ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 738 ہو گئی اور 75 ہزار 935 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔چین میں مزید 10 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے

ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 199 ہو گئی جبکہ 66 ہزار 911 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں مزید 3 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی جبکہ مزید 34 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جنوبی کوریا میں بھی مزید 3 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد جنوبی کوریا میں اموات کی تعداد 75 ہو گئی۔ اٹلی میں اب تک 1 ہزار 441 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور ایران میں اموات کی تعداد 611 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس 152 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ کے بعد اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسپین میں تیسری درجے کی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جو 15 روز کے لیے ہو گی۔شام میں کورونا وائرس کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں جو اگلے ماہ ہونے تھے۔لیبیا میں بھی سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور لیبیا کے فضائی اور بحری اڈے بھی جلد مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے.‎

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…