جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں ہنگامی صورت حال کا اعلان،50ارب ڈالر کے فنڈ جاری

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اس عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے 50 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے وائٹ ہائوس کے روز گارڈن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے اس وائرس پر کنٹرول کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں

اور وفاقی حکومت اس وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری طاقت سے کام کرے گی۔ انہوں نے ملک کی تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس وبا کے خلاف اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ہزاروں لاکھوں ٹیسٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ملک کے تمام صحت کے سرکاری مراکز ٹیسٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔ ہم اپنے شہریوں کو کرونا وائرس کے خطرے اور خوف سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے افراد کو اس وائرس کا ہدف بننے سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کی سلامتی اور صحت ہر چیز پر مقدم ہے جس کے لیے کئی ضابطے نرم کیے جائے جا رہے ہیں تاکہ وائرس پر جلدی سے قابو پایا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال میکسیکو کے ساتھ سرحد بند کرنے کے بارے میں نہیں سوچا جا رہا۔ ابھی اس طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…