جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرہ ارض پروہ خطہ جو اب تک کرونا وائرس سے محفوظ قرار اٹلی کے وزیر اعظم نے پورے ملک کو لاک ڈائون کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ماہرین نے دنیا میں صرف انٹارکٹکا کو کورونا وائرس سے اب تک محفوظ خطہ قرار دیا ہے، اس وائرس سے یورپ میں اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں ایک ہی دن میں اس نے مزید 97 افراد کی جان لے لی۔ان ہلاکتوں کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 463 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے مزید ایک ہزار 797 مریض سامنے آ گئے ہیں۔

میڈیاپورٹس کے مطابق اٹلی کے وزیرِ اعظم نے پورے ملک کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان کر دیا، اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس کے بعد اٹلی کرونا کے سبب پورے ملک میں لاک ڈائون کرنے والا پہلاملک بن گیا ہے۔کورونا وائرس 115 ملکوں میں پھیل چکا ہے، ماہرین کے مطابق اس وقت کرہ ارض پر صرف انٹارکٹکا وہ خطہ ہے جہاں کورونا وائرس کے مریض سامنے نہیں آئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں، 4 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوئے اور 63 ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔چین میں کورونا وائرس سے مزید 17 ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 136 ہو گئی ہے، جبکہ 19 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 80 ہزار 754 ہو گئی۔چین میں 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 297 مریض صحت یاب بھی ہوئے ، جس کے بعد وہاں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار 897 ہو گئی، چین کے اسپتالوں میں اس وقت17 ہزار 797 افراد زیرِ علاج ہیں۔‎ایران میں کورونا وائرس سے مزید 43 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد وہاں اب تک کل ہلاکتوں کی تعداد میں 237 ہو گئی، جبکہ 595 نئے مریض سامنے آ گئے۔امریکا میں کورونا وائرس سے 22 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 717 ہو گئی، ریاست واشنگٹن کے نرسنگ مرکز میں 60 فیصد افراد کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر بیشتر اسکولز اور جامعات سمسٹر جلد ختم کر رہی ہیں

اور آن لائن کلاسز شروع کر دی گئی ہیں۔امریکا کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی ، جس کے بعد ایس ای سی ملازمین کو گھروں سے کام کی اجازت دینے والا امریکا کا پہلا وفاقی ادارہ بن گیا ہے۔کورونا وائرس سے جنوبی کوریا میں 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وہاں اس وائرس کے 131 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد

ساڑھے 7 ہزار ہو گئی۔کورونا وائرس سے جاپان میں 16، عراق میں 7، برطانیہ میں 5، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا میں 3، 3، فلپائن، نیدر لینڈز، سوئٹزر لینڈ، ارجنٹینا، مصر، تائیوان اور تھائی لینڈ میں ایک ایک اموات ہوئی ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 30 ہو گئیں جبکہ فرانسیسی وزیرِ ثقافت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔جرمنی میں کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار 176 ہو گئی، کینیڈا میں اس وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 30 ہو گئیں جبکہ اس وائرس کے کل مریضوں کی تعداد ایک ہزار 204 ہو گئی، ہسپانوی ریجن میڈریڈ میں اسکول اور جامعات 2 ہفتے کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…