بدھ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2024 

جعلی ادویات کی فروخت کا سلسلہ جاری ، ناقص ، جعلی اور مضر صحت ادویات فروخت کرنیوالوں کیلئے شکنجہ تیار

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) ڈی ایچ او مظفرآباد اورخاتون ڈرگ انسپکٹر متحرک ہو گئے ، جعلی ، ناقص ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد و گرد و نواح سمیت ڈویژن مظفرآباد میں عوامی شکایات کے پیش نظر جعلی و غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت کرنے والوں کے حوالے سے ڈی ایچ او آفس میں ڈاکٹر سعید اعوان ڈی ایچ او کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد ہوا ،

جس میں خاتون ڈرگ انسپکٹر فوزیہ اشرف سمیت محکمہ صحت عامہ کے آفیسران و اہلکاران ، میڈیکل سٹورز کے مالکان و میڈیکل ریپ کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ا س موقع پر ڈی ایچ او محمد سعید اعوان نے کہا ہیکہ انسانی زندگی ہر حال میں مقدم ہے ، حکومت آزاد کشمیر مضر صحت ، غیر معیاری ، ناقص ادویات کی خرید وفروخت پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کریںگی ، انہوں نے کہا ہیکہ تمام میڈیکل سٹورز پر حفظان صحت کے عین مطابق معیاری و رجسٹرڈ شدہ ادویات کو رکھنے و فروخت کرنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ موذی امراض کی ادویات کو رکھنے کے لئے تمام میڈیکل سٹورز پر ریفجریٹر ، تھرما میٹر اور چارٹ کو نمایاں آویزا ں کیا جائے تمام ادویات کی مدت معیاد کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرتے ہوئے زائد المعیاد ادویات کو الگ سے رکھتے ہوئے ان کو واپس کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ، خریدار کو ورنٹی شدہ بل دیا جائے ، مستعند ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات مہیا کی جائیں ، تمام میڈیکل سٹورز مالکان اپنی رجسٹریشن اور کوالیفائیڈ ہونے کے سرٹیفکیٹ نمایاں آویزاں کریں ، زائد المعیاد ادویات کسی صورت سٹورز میں نہ رکھی جائیں ، مقرر کردہ انراخ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا ، ڈاکٹر سعید اعوان نے مذید کہا کہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اپنے اپنے میڈیکل سٹورز کے باہر بینرز و دیگر معلوماتی چارٹ آویزان کئے جائیں جس میں شہریوں میں آگاہی پیدا ہو گی اور کرونا سے بچائوکی آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالیں ۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…