بدھ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2024 

پنجاب میں کرونا وائرس کے شبہ افراد کے ٹیسٹوں کے نتائج آگئے ، تفصیلات جاری

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںصوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان،

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور ، سپیشل سیکرٹری فنانس، سیکرٹری سکولز، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں کروناوائرس کے مشتبہ کیسز کی تازہ صورتحال اور پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس اور بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے صوبائی وزیرکو صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے گئے پیشگی انتظامات سے آگاہ کیا۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیرانور نے اجلاس کے دوران مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں کرونا وائرس کی آگاہی کے حوالے سے آنے والی کوریج بارے آگاہ کیا۔ طبی ماہرین نے اجلاس کے دوران کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر بارے قیمتی تجاویز اور آراء پیش کیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 48مشتبہ کیسز میں سے 47کے ٹیسٹوں کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ ایک مشتبہ کیس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔3ہزار56زائرین میں سے 2700افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔عوام کرونا وائرس کے حوالے سے کسی بھی مشکوک یا غلط خبر پر کان نہ دھریں۔صحت مند انسان کو ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ہوائی اڈوں اور زمینی داخلی و خارجی راستوں پر مسافروں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کی آگاہی کے لئے معلوماتی کتابچہ تقسیم کر دیا گیا ہے۔کروناوائرس سے متعلق آگاہی مہم اور پیشگی انتظامات کو خودمانیٹر کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کے علاوہ تمام دوسرے محکمہ جات کرونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے آپس میں مربوط کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔

موضوعات:



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…