نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی نے کہاہے کہ دنیا میں نوے فیصد لوگ خواتین کے خلاف تعصب رکھتے ہیں اور پچاس فیصد کے خیال میں عورتوں کی نسبت مرد بہتر لیڈر ثابت ہوتے ہیں۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ ادارے کے ایک تازہ مطالعے کے مطابق تقریباً تیس
فیصد لوگ آج بھی یہ سمجھتے ہیں کہ شوہر کی طرف سے بیوی کی مار کٹائی جائز ہے۔ یو این ڈی پی نے یہ اعداد و شمار دنیا کے 75 ممالک سے اکھٹے کیے ہیں۔ صنفی مساوات میں جو ممالک سب سے زیادہ پیچھے رہ گئے ہیں ان میں اردن، قطر نائیجیریا، زمبابوے اور پاکستان شامل ہیں۔