اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی بیماری پر حکومت نہیں، ن لیگ سیاست کر رہی ہے، بلاول بھٹو لاہور کو چھوڑیں بلکہ یہ کام کریں، فردوس عاشق اعوان نے دونوں جماعتوں کو آئینہ دکھا دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر حکومت نہیں (ن)لیگ سیاست کررہی ہے ،بلاول بھٹو لاہور کو چھوڑیں ،اپنے صوبہ میں مائیک کے پھندے سے قتل کئے گئے صحافی کے خاندان کو انصاف فراہم کریں، بچے قوم کا مستقبل ہیں، معصوم پھولوں کو مسلنے والوں کو سخت سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کر لی گئی ہے،

بل میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، حکومت جن اداروں کی نجکاری کرے گی انہیں عالمی قوانین کے مطابق صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے گا، ملک کو کالی بھیڑوں نے نقصان پہنچایا، عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خزانہ کی ایک ایک پائی عوامی مفاد پر خرچ کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں میں اپاہج کئے گئے اداروں کو حکومت فعال کر رہی ہے، حکومت جن اداروں کی نجکاری کرے گی انہیں عالمی قوانین کے مطابق صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو کالی بھیڑوں نے نقصان پہنچایا، عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا نابالغ سیاستدان لاہور پریس کلب میں جاتا ہے مگر میں یہ کہتی ہوں کہ وہ لاہور کو چھوڑیں، وہ اپنے صوبہ میں قتل کئے گئے صحافی کو انصاف دلائیں، مقتول صحافی کا خاندان آج بھی انصاف کیلئے تڑپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو آزادی صحافت کی بات کرنا زیب نہیں دیتا، سندھ میں اظہار رائے کی آزادی کا سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف گھر بیٹھے کونسا علاج کرا رہے ہیں قوم کو ضرور بتائیں کہ انہوں نے کونسا طریقہ دریافت کیا ہے تاکہ عوام کو اس طریقہ علاج سے

استفادہ کرکے علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لندن چٹھی لکھتے ہی نواز شریف کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سامنے آنا شروع ہو گئی، نواز شریف نہ کسی ہسپتال گئے ہیں نہ گھر پر علاج ہو رہا ہے تو پھر کونسی میڈیکل رپورٹس بھیجی جا رہی ہیں، جونہی لندن چٹھی لکھی پریس کانفرنسوں کی بھرمار ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے حوالہ سے کی جانے والی قانون سازی اہم ثابت ہو گی، قوم کے معماروں کو نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…