پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کرونا 76 ممالک میں پہنچ گیاامریکا میں 6 ہلاکتیں، چین میں مزید 31 اموات

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی) کرونا 76 ممالک پہنچ گیا، امریکا میں چھ ہلاکتیں، چین میں مزید 31 افراد جان لیوا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 945 ہو گئی۔ اٹلی میں اب تک 52 افراد جان سے گئے، جرمنی میں 28 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کے بڑھتے سائے، 76 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔ امریکا میں مہلک وائرس سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سالانہ 64 ویں ویمن کانفرنس بھی کرونا کی وجہ سے مختصر کر دی گئی۔ اٹلی میں اب تک 52 افراد جان سے جا چکے ہیں۔سعودی عرب، تیونس، مراکش اور سینیگال میں بھی کرونا کا ایک ایک مریض سامنے آ گیا۔ جنوبی کوریا میں تین مزید افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی صدر نے میڈیکل کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ جلد ازجلد کرونا کی ویکسین تیار کریں۔ ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو ہدایت کی کہ کرونا سے بچنے کے لیے وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر کام کریں۔چین میں کرونا سے مزید 31افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد صرف چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار نو سو تینتالیس ہوچکی ہے۔ جبکہ اسی ہزار افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…