ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کورونا سے چین میں مزید 47، اٹلی میں 17 افرادہلاک اقوام متحدہ سربراہ کی نیویارک میں اجلاس ملتویٰ کرنے کی تجویز

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد چین میں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 835 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مزید 427 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 79 ہزار 251 ہو گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 594 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد، مجموعی تعداد 2 ہزار 931 ہو گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور وائرس سے متاثرہ 650 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جس کے بعد امریکا نے شہریوں کو اٹلی کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزراء اور مندوبین کو آئندہ ماہ نیو یارک میں اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔نیویارک میں یو این کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کا اجلاس 9 مارچ سے 20 مارچ تک ہونا شیڈولڈ ہے جس میں تقریباً 7 ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ فوری ایکشن ہی بیماری کو پھیلنے سے روک سکتا ہے، کورونا وائرس کے کیسز چین کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی سامنے آرہے ہیں۔ادھر جاپانی وزیرِ اعظم نے پبلک اسکولوں کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ جاپان بھر میں اسکول 2 مارچ سے اسپرنگ بریک تک بند رہیں گے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…