کراچی(این این آئی)شہر قائد میں کروناوائرس کا کیس سامنے آتے ہی سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہو گیا اور 80روپے والاڈبہ2500روپے تک فروخت ہونے لگاہے۔تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 50 سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہوا
اور 80 روپے والا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے لگاہے۔دوسری جانب تاجروں نے سرجیکل ماسک مارکیٹ سے غائب کردیئے۔ذرائع نے بتایاکہ جس کے پاس ماسک ہے وہ بلیک کررہا ہے،ماسک بیرون ملک اسمگل ہورہے ہیں،مارکیٹ میں ہرگھنٹے بعد ماسک کے ریٹ تبدیل ہورہے ہیں۔کراچی شہر کے میڈیکل اسٹورمالکان نے بتایا کہ عام ماسک کا ڈبہ پہلے300سے400روپے تک کا تھا جس کی اب قیمت کئی گناہ بڑھنے کے بعد عام ماسک کے ڈبے کی قیمت ہزارروپے سے زائد ہو گئی ہے ۔مالکان کے مطابق عام ماسک کی قلت بھی ہے جبکہ ماسک این۔95 بھی مہنگا ہوگیا ہے ۔دکاندار کے مطابق ماسک مہنگے ہونے کے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ۔