بچی کی الٹی میں کیڑا نکل آیا، ماں نے فارمولا دودھ کمپنی کیخلاف شکایت کردی،جانتے ہیں کمپنی کا نام کیا ہے؟

27  فروری‬‮  2020

پیرس(این این آئی)فرانس میں 3 ماہ کے بچے کی الٹی میں کیڑا نکلا جس کے بعد خاتون نے فارمولا دودھ بنانے والی کمپنی کے خلاف شکایت درج کروادی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فرانس کی خاتون شہری نے فارمولا دودھ (خشک دودھ) بنانے والی کمپنی کے خلاف درخواست دائر کی کیونکہ ان کی 3 ماہ کی بیٹی کی قے (الٹی) میں ایک انگلی جتنا لمبا (پیراسائیٹک وارم) طفیلی کیڑا نکلا ۔

اس واقعے سے قبل بھی ایک فیملی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں خشک دودھ بنانے والی کمپنی ڈانون کے ایک پروڈکٹ (گالیا) کے ڈبے سے زندہ کیڑا ملا۔فرانس کے شمالی علاقے بریٹینی کی پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون کی جانب سے کمپنی کے خلاف شکایت درج کروائی گئی جن کی نومولود بچی کی الٹی میں کیڑا نکلا تھا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کا کہناتھا کہ ان کی بیٹی کو نومبر کے مہینے میں شدید بخار ہوا تھا جسے ایمرجنسی علاج کے لیے لے جایا گیا اور پھر کچھ دنوں بعد اسے ایک الٹی (قے) ہوئی جس میں کیڑا نکلا اور جو تقریباً 6 سے 7 سینٹی میٹر لمبا تھا۔خاتون نے بتایا کہ اسپتال میں ہی اس کیڑے کی جانچ کی گئی جس کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ طفیلی کیڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب انہیں پتہ لگا کہ یہ اس نوعیت کا پہلا کیس نہیں ہے اور ماضی میں بھی اس طرح کے دو کیسز سامنے آچکے ہیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کمپنی کے خلاف شکایت درج کروائیں گی۔فرانس کے نجی اخبار نے بتایا کہ اسی طرح کا دوسرا کیس فرانس کے مرکزی شہر پوی دے دوم میں بھی رپورٹ ہوچکا ہے جہاں دودھ کے کنٹینر کے اندر زندہ کیڑا پایا گیا علاوہ ازیں تیسرا کیس جنوب مغربی علاقے لینڈس میں پیش آیا۔ان کیسز پر مؤقف دیتے ہوئے فرانسیسی دودھ کی کمپنی ڈانون کا کہنا تھا کہ دودھ کے ڈبوں کو مختلف عوامل سے گزارا جاتا ہے جس میں باآسانی کیڑے کی موجودگی جانچی جاسکتی ہے۔

کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کا کہنا تھا کہ ڈبوں میں دودھ جن عوامل سے گزر کر بنتا ہے اس میں ہوا کا داخلہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی تیاری کے دوران اسے بند پائپوں (نالیوں) میں سے محفوظ ماحول میں گزارا جاتا ہے جس میں آکسیجن کا تناسب 2 فیصد سے بھی کم ہوتا ہے اس لیے ان حالات میں کسی بھی جاندار کا زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…