اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہو گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اعلان، تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ انشاءاللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا
جا سکے گا اور 25 اپریل کوپہلا روزہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی القعد اور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں۔ 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔