جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کیخلاف ایرانی عوام سراپا احتجاج

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام میں ناکامی پر عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں طالش کے مقام پر نورانی اسپتال کے باہر شہریوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقعے پرپولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے

ان پرپرتشدد حربے استعمال کیے۔قبل ازیں ہفتے کے روز ایرانی حکام نے کرونا سے متاثرہ ایک اور شخص کی وفات جبکہ 10 نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص کی تصدیق کی جس کے بعد کرونا سے ایران میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 اور متاثرین کی 28 ہوگئی ہے۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جاھان بور نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’’کوفیڈ 19‘‘ وائرس(کرونا) کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ کرونا کا شکار ایک مریض چل بسا ہے۔تاہم ترجمان نے فوت ہونے والے مریض کی جگہ کی نشاندہی نہیں کی۔ البتہ انہوں نے کہا کہ کرونا کے 8 مریضوں کا علاج قم اور دو کا تہران کے اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…