اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نوبل امن یافتہ پاکستان کی پہلی کم عمر لڑکی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنانے کی تیاری جاری ہے۔ دستاویزی فلموں کے ہدایتکار ڈیوس گوگنھیم نے اس فلم کی ہدایت دی ہے، فلم کا ٹائٹل ’نیمڈمی ملالہ‘ رکھا گیا ہے، دستاویزی فلم میں ملالہ اور ان کے گھرانے کو دکھایا گیا ہے جو تعلیم کےلئے جدوجہد کر رہا ہے۔فلم میں ملالہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایسا لمحہ آتا ہے جب آپ کو اس بات کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ خاموش رہا جائے یا حق کےلئے کھڑا ہوا جائے۔اگر میرے والدین معمولی ہوتے تو اب تک میرے دو بچے ہوچکے ہوتے، ملالہ نے کہا کہ اسے پاکستان بہت یاد آتا ہے ، فلم میں ملالہ کے والد کو بھی دکھایا گیا ہے ، ملالہ کا اپنے والد کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کے والد نے اس کا ہر موقع پر ساتھ دیا ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے وہ ہمیشہ آگے آگے رہے ہیں۔ملالہ فنڈ کے مطابق یہ دستاویزی فلم اکتوبر میں ریلیز کی جائےگی۔
ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کی تیاریاں جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل



















































