کراچی (این این آئی) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت1150روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ایک تولہ سونے کی قیمت93ہزار650روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت23ڈالرکے غیر معمولی اضافے سے 1635ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،
حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1635روپے کے اضافے سے 93ہزار650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت986روپے کے اضافے سے80ہزار290روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی10روپے کے اضافے سے1060روپے اوردس گرام کی قیمت 908روپے ہوگئی۔