منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی کل آبادی میں سے کتنے فیصد موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کل آبادی میں سے 75 فیصد شہری موبائل استعمال کرتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ڈیٹا پورٹل کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

جس میں شہریوں کو ملنے والی انٹرنیٹ کی سہولت اور موبائل استعمال کے حوالے سے سال 2020 اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019 میں 1 کروڑ 10 لاکھ پاکستانیوں انٹرنیٹ سروسز استعمال کررہے تھے، رواں سال جنوری میں صارفین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ڈیٹا پورٹل کے مطابق پاکستان کی کل آبادی میں سے 17 فیصد افراد ایسے ہیں جن کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جنوری تک پاکستان بھر میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستان بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 75 فیصد اضافے کے بعد 16 کروڑ 49 لاکھ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ برس 96 لاکھ تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی میں سے 75 فیصد شہری موبائل کے مالک ہیں۔ڈیٹا پورٹل کے مطابق پاکستان میں پہلے نمبر پر فیس بک، دوسرے پر یوٹیوب اور پھر واٹس ایپ استعمال کیا جاتا ہے، یومیہ اربوں صارفین ان ایپس کو استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…