بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

امریکا سے گم ہونے والی انگوٹھی 47 سال بعد فن لینڈ سے مل گئی

datetime 18  فروری‬‮  2020 |

پورٹ لینڈ(این این آئی) یہ واقعہ 1973ء کا ہے جب امریکی ریاست مین کے ہائی اسکول میں پڑھنے والی ایک نوجوان لڑکی کو اس کے محبوب نے تحفے میں ایک انگوٹھی دی، جو اس سے صرف چند ماہ بعد ہی گم ہوگئی، وہی انگوٹھی 2020ء میں فن لینڈ سے ملی اور اسے ڈھونڈنے والے شخص نے اصل مالکن کو یہ انگوٹھی لوٹا بھی دی۔63 سالہ ڈیبرا مکینا نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1973

ء میں، جب وہ مورس ہائی اسکول میں پڑھ رہی تھیں، تو ان کے سب سے عزیز دوست اور محبوب، شون کو کالج میں داخلہ مل گیا جس نے جاتے جاتے اپنی نشانی کے طور پر ایک انگوٹھی انہیں تحفے میں دے دی۔ بدقسمتی سے صرف چند ماہ بعد ہی ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں یہ انگوٹھی ڈیبرا سے گم ہوگئی لیکن شون نے اس بات کا برا نہیں مانا۔1977ء میں انہوں نے آپس میں شادی کرلی اور 2017ء میں شون کے مرنے تک دونوں ساتھ رہے۔ ڈیبرا کے مطابق، وہ اس انگوٹھی کو بالکل بھول چکی تھیں کہ اچانک ایک دن مورس ہائی اسکول الیومنائی ایسوسی ایشن کو فِن لینڈ سے کسی مارکو سارینین کا پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے دھاتی کھوجی (میٹل ڈٹیکٹر) آلے کی مدد سے کارینا، فن لینڈ کے ایک پارک کی مٹی کا جائزہ لے رہے تھے کہ انہیں 8 انچ گہرائی میں دبی ہوئی ایک انگوٹھی ملی۔انگوٹھی پر مورس ہائی اسکول کا نام اور ’’ایس ایم‘‘ کے حروف کندہ تھے جو اس انگوٹھی کو کسی کی خاص نشانی ظاہر کرتے تھے۔ مارکو نے فوری طور پر انٹرنیٹ کھنگالنا شروع کیا اور جلد ہی وہ مورس ہائی اسکول الیومنائی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔الیومنائی ایسوسی ایشن کو جلد ہی معلوم ہوگیا کہ ’’ایس ایم‘‘ کا مطلب ’’شون مکینا‘‘ ہے؛ اور انہوں نے فوری طور پر ڈیبرا مکینا کو فون کیا جو ان کی سرگرم رکن ہیں۔ 47 سال پہلے گم ہوجانے والی انگوٹھی دوبارہ مل جانے کی خبر پر ڈیبرا کے ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں اور وہ اپنے آنجہانی شوہر کو یاد کرکے رو پڑیں۔تصدیقی عمل مکمل ہوجانے کے بعد سارینین نے یہ انگوٹھی ڈیبرا کو واپس بھجوا دی جو انہیں چند روز پہلے ہی موصول بھی ہوئی ہے۔کوئی نہیں جانتا کہ آخر وہ انگوٹھی امریکا سے فن لینڈ کیسے پہنچ گئی۔ ڈیبرا کا کہنا ہے کہ اگرچہ شون نے کچھ وقت فن لینڈ میں بھی گزارا تھا لیکن یہ واقعہ بھی انگوٹھی گم ہونے کے 20 سال بعد کا ہے۔اب یہ کوئی غیرمعمولی اتفاق تھا یا کچھ اور، اس بارے میں سوچ سوچ کر سبھی حیران ہورہے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…