جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /بیجنگ (این این آئی)چین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 4 پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے ،بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی دو رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی،ٹاسک فورس ممبران کو پاکستان کی خصوصی درخواست پر ووہان جانے کی اجازت دے دی گئی ،ٹاسک فورس ممبران نے ووہان میں 4 یونیورسٹیز کا دورہ کر کے طلبہ سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفارتخانے نے کہاکہ یونیورسٹی کے تمام طلبہ صحت مند اور محفوظ ہیں،ووہان میں ایمرجنسی کے پہلے دن سے ہی پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے رابطے میں ہے۔پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق سفارتخانہ نے ووہان میں پاکستانی طالب علموں سے ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری سیبات چیت کیلئے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق چینی حکومت نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستانی طلباء کی فلاح و بہبود اور حفاظت کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔پاکستانی سفارتخانہ نے بتایاکہ چینی حکومت نے پاکستانی طلبا کو خوراک اور پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…