عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست نعیم الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کیوں نہ کی؟وجہ سامنے آگئی

17  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز عصر عائشہ مسجد خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی گئی۔انکی نماز جنازہ مسجد عائشہ خیابان اتحاد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔

گورنر سندھ سمیت سینئر وزراء نے شرکت کی۔نماز جنازہ مولانا تنویرالحق تھانوی نے پڑھائی جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری سرور، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم سوری ،اہم وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے نمازجنازہ اور تدفین میں شرکت نہیں کی۔اس پر سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی طرف سے سوال بھی اٹھایا گیا کہ عمران خان نے اپنے پرانے دوست کی نماز جنازہ میں شرکت کیوں نہ کی۔ان تمام باتوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔چونکہ نعیم بھائی2012 سے اسلام آباد میں رہتے تھے اور ان کے زیادہ تر دوست اور جاننے والے اسلام آباد میں رہتے ہیں اس لئے آج شام اسلام آباد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…