اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی شروعات کہاں سے ہوئی ، اب تک ہر کوئی اس با ت کی کھوج میں لگا ہوا ہے لیکن اب سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ اس موذی مرض کا آغاز ووہان کی ایک مچھلی مارکیٹ سے 300 گز فاصلے پر واقع ایک تحقیقی ادارے میں ہوا۔بیجنگ کے زیراہتمام سائوتھ چائنا یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات ووہان کی ایک لیبارٹری سے ہوئی جہاں چمگادڑوں اور جانوروں
کو ہونے والی سانس کی بیماریوں پر تحقیقات کی جارہی تھی۔ چمگادڑوں نے ایک محقق پر حملہ کیا اور چمگادڑ کا خون اس کی جلد پر لگ گیا۔ اس کے علاوہ مقامی آبادی چمگادڑوں کو غذا کے طور پر بھی استعمال کرتی تھی۔ سائنس دانوں نے اسی بنیاد پر اندازہ لگایا ہے کہ کورونا وائرس کی شروعات مذکورہ لیبارٹی سے ہوئی ہے ،یاد رہے کہ اب تک اس وائرس سے 1700سے زائد افرا د جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔