پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

عوام کو جعلی مضر صحت ڈرنکس پلائے جانے کا انکشاف، جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

datetime 16  فروری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) جعل ساز مافیا کامکروہ دھندہ بے نقاب۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے2026لیٹرجعلی ناقص ڈرنکس تلف کردیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور گرد و نواح کے لوگوں کو ہزاروں کی تعداد میں جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کرول پنڈکے علاقے میں بڑے پیمانے پر معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی۔

کارروائی کے دوران5ہزارلیٹرجعلی ڈرنکس بیس،870لیٹر کوکا کولا،652لیٹر سیون اپ،285لیٹر ڈیو،130لیٹر مرینڈا،89لیٹر سپرائیٹ،بھاری مقدار میں مضر صحت کیمیکلز اور کھلے رنگ برآمدکر کے تلف کردیے۔مزید برآں 10ہزارنقلی ڈھکن،620 خالی بوتلیں،6گیس سیلنڈر،فلنگ مشین،مکسنگ مشین، اور جعلی لیبلزبھی ضبط کر لیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مصنوعی فلیورز،کیمیکلزاور ٹیب واٹر سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔ ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ نہ ہونے،نیلے ڈرموں کے استعمال اورجگہ جگہ کھڑے گندے پانی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری میں زائد المیعاد (ایکسپائرڈ)بوتلوں کی تاریخ تبدیل کر نے کا مکروہ دھندہ بھی کیا جاتا تھا۔مضر صحت جعلی بوتلوں تیار کر کے لاہور اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔منظور شدہ فارمولے کے بغیر کیمیکلز سے تیار کی گئی جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر کی بڑی وجہ بنتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ملاوٹ،دھوکا دہی اور جعل سازی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد بچوں اور بڑوں کی صحت سے خطرناک کھلواڑ کرتے ہیں۔ خوراک میں جعل سازی کرنے والے صحت دشمن عناصر کا تمام مال ضبط کر کے فیکٹری اکھاڑدی جاتی ہے۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ملاوٹ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے پرُ عزم ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…