جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

امریکا کے ایک اور شہر میں بھارت کے متنازع قانون کیخلاف قرارداد منظور

datetime 13  فروری‬‮  2020 |

میسا چیوسٹس(این این آئی)بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف امریکا کے ایک اور شہر نے قرارداد منظور کرلی۔ امریکا کی طاقتور ترین کونسلز میں سے ایک سیٹل سٹی کونسل کے بعد اب ریاست میساچیوسٹس کے شہر کیمبرج کی سٹی کونسل نے بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔کیمبرج سٹی کونسل میں یہ قراداد متفقہ طور پر منظور کی گئی

جس میں بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت کو نسل پرستانہ اور حکومتی پالیسیوں کو جابرانہ قرار دیتے ہوئے ان پالیسیوں کو شہری اقدار کے منافی کہا گیا ہے۔سٹی کونسل کی قراداد کا جنوبی ایشیائی کمیونٹیز اور تمام مذاہب کی جانب سے خیر مقدم بھی کیا گیا ہے۔کیمبرج سٹی کونسل نے زور دیا کہ اس کا کانگریس وفد امریکی کانگریس میں بھارت میں اس طرح کی پالیسیوں کے نفاذ کو روکنے کے لیے ہونے والی قانون سازی میں مدد کرے گا۔امریکی شہروں میں یہ قراردادیں ایسے وقت میں منظور کی گئیں جب امریکی صدر ٹرمپ جلد بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔متنازع شہریت بل 9 دسمبر 2019 کو بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) سے منظور کروایا گیا اور 11 دسمبر کو ایوان بالا (راجیہ سبھا) نے بھی اس بل کی منظوری دے دی تھی۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے بل پیش کیا گیا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق اس متنازع ترمیمی بل کو ایوان زیریں (لوک سبھا) میں 12 گھنٹے تک بحث کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں بھی اس متنازع بل کو کثرت رائے سے منظور کیا جا چکا ہے۔متنازع شہریت بل بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون کا حصہ بن گیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…