بیجنگ (آن لائن) چین کے صدر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے مختلف اداروں کی کارکردگی کے نقائص سامنے آگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جین پینگ نے بیجنگ کے اسپتالوں کے دورے کے موقع پر اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے سے چین کی کمزوریاں اور مضبوط پہلو کھل کر سامنے آئے ہیں کہا کہ اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے سامنے بہت مشکل راستہ ہے
لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم جلد ہی اسے کنٹرول کر لینے کی خبر کا اعلان کریں گے۔چین کے صدر نے اپنے ملک اور دنیا بھر کے عوام کو چین کے اقتصادی استحکام کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اگرچہ ہمارا اقتصاد فی الحال دباؤ کا شکار ہے تاہم یہ حالات بدلیں گے اور لوگوں کو ڈرنا نہیں ہونا چاہئے۔چین کے میڈیکل کمیشین نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ایک سو اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ عالمی سطح پرتینتالیس ہزار ایک سو افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ چین میں بیالیس ہزار چھے سو اڑتیس افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہیں۔