جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے علاج کیلئے ویکسین کی تیاری میں کتناعرصہ لگے گا؟ عالمی وبا پر روس بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو،بیجنگ(این این آئی)روس نے کہا ہے کہ اس کو چین میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری میں آٹھ سے دس ماہ لگیں گے۔روس کی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر صحت میخائل مراشکو نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین کی تیاری کوئی مختصر دورانیے کا عمل نہیں ہے۔

(کرونا وائرس کی) ایک ویکسین تیار کی جارہی ہے اور اس میں کم سے کم آٹھ سے دس ماہ لگیں گے۔یہ کسی کلینیکی آزمائش کے بغیر ابتدائی مرحلہ ہے۔دریں اثنا چین نے 2019 نوول کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی تجرباتی دوا کا پیٹنٹ کرانے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ووہان کی وائرلوجی انسٹیٹوٹ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہاگیاکہ اس دوا کے پیٹنٹ کی درخواست 21 جنوری کو تیار کی گئی تھی۔ووہان وہ شہر ہے جہاں کی ایک فوڈ مارکیٹ سے یہ وائرس ممکنہ طور پر پھیلنا شروع ہوا تھا۔بیان میں بتایا گیا کہ طبی جریدے جرنل سیل میں شائع ایک مقالے میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ remdesivir اور chloroquine (80 سال پرانی ملیریا کی دوا) لیبارٹری ٹیسٹوں میں نوول کورونا وائرس پر قابو پانے میں ‘بہت موثر’ ثابت ہوئی ہیں۔چین اس وقت chloroquine تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اب remdesivir تک رسائی چاہتا ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ کب چین کے انٹیلکچوئل پراپرٹی حکام کی جانب سے ووہان کی انسٹیٹوٹ کی درخواست کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ووہان انسٹیٹوٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پیٹنٹ کی درخواست قومی مفاد کے لیے تیار کی گئی اور وہ اس کے حقوق کو اپنے پاس محفوظ نہیں کرے گی، اگر غیرملکی ادویات ساز کمپنیاں اس وبا کی روک تھام کے لیے چین سے مل کر کام کرنا شروع کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…