بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

’’خواتین کو کہا جاتا جب تک گورا چٹا نہیں ہونگی شادی نہیں ہوگی ‘‘ زرتاج گل نے خواتین کو کس چیزترک کرنے کا مشورہ دیدیا ؟ جانئے

datetime 4  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت زرتا ج گل نے کہا ہے کہ خواتین کو کہا جاتا جب تک گورا چٹا نہیں ہونگی شادی نہیں ہوگی، میک اپ کے نام پر خواتین کے چہرے بگاڑ دئیے جاتے ہیں، ایسی میک اپ پراڈکٹس سے سکن ڈیمج ہورہی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ کینسر اتنا خوفناک ہے کہ جو سنتا ہے کہ ڈر جاتا ہے، کچھ دن پہلے اچانک میرے دیور کی موت ہوگئی،

میرے اپنے بھائی کی بھی موت بم دھماکے میں ہوئی۔زرتاج گْل نے کہاکہ اسی لئے ہم کہتے ہیں سیاستدان کو لباس اور حلیے سے نہ دیکھیں، ہر سیاستدان کا سیاست میں کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔زرتاج گْل نے کہاکہ پاکستان میں تیزی سے کینسر پھیل رہا ہے، ہر پانچویں خاتوں بریسٹ کینسر کا شکار ہے، بریسٹ کینسر پر ہم نے پنک ربن کا مہم شروع کی۔زرتاج گْل نے کہاکہ ہمیں وجوہات جاننی ہونگی خواتین میں اتنا کینسر کیوں پھیل رہا ہے، ہمیں ریسرچ کرنی ہوگی کہ ہمارے پانی یا ماحول میں کچھ ایسا ہے جس سے کینسر پھیلتا ہے، خواتین کو کہا جاتا جب تک گورا چٹا نہیں ہونگی شادی نہیں ہوگی، میک اپ کے نام پر خواتین کے چہڑے بگاڑ دیے جائے ہیں، ایسی میک اپ پراڈکٹس سے سکن ڈیمج ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…