کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین تیار، مارکیٹ میں کب آئیگی؟ماہرین نے بتا دیا

1  فروری‬‮  2020

ہانگ کانگ سٹی،بیجنگ (این این آئی)ہانگ کانگ کے ماہرین نے کہاہے کہ انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین بنا لی ہے تاہم اس ویکسین کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے ابھی کافی وقت درکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کے ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کم از کم ایک سال جانوروں پر تجربات کے بعد اس اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی نوبت آ سکے گی۔

ادھر چین اور امریکا میں الگ الگ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کی دوڑ جاری ہے۔دریں اثناچین میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 259 تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 11 ہزار 791 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق ہوبئی صوبے کے ووہان شہر سے ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج و معالج کے لیے اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد کو وائرس کی علامات کے شبے میں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔چین کے مقامی میڈیا کے مطابق تائینجان شہر میں وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام اسکول اور کمپنیاں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا تھاکہ 15 ملین کی آبادی والے تائینجان شہر میں 31 جنوری تک 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے اور 22 ممالک میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں برطانیہ اور اسپین میں بھی وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے گزشتہ 14 روز کے دوران چین کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا ہے جس کے بعد چین سے واپس امریکا آنے والوں کی ائیرپورٹس پر اسکریننگ اور 14 روز تک نگرانی میں رکھے جانے کے بعد صحت بہتر ہونے کی صورت میں ہی امریکا میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ امریکا اتوار سے چین سے امریکا آنے والی تمام پروازیں 7 بڑے ائیرپورٹس سے شروع کرے گا جہاں مسافروں کی اسکریننگ کی جاسکے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…