اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

نہ قطارنہ ہی گھنٹوں انتظار ،پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کو بڑی سہولت فراہم ، فیس کے علاوہ کتنے چارجز لئے جائینگے؟جانئے

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پریمئر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ریڈایبل پاسپورٹ کی آن لائن بکنگ کرائی جا سکے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذرائع کے مطابق پاسپورٹ بنوانے یا اس کی تجدید کے خواہشمندوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر دی گئی ہیں۔

کیونکہ اب پاسپورٹ بنانے والوں کو نہ گھنٹوں طویل قطاروں میں لگنا پڑے گا اور نہ ہی ایجنٹوں کے ہاتھوں خوار ہونا پڑے گا۔بلکہ پاسپورٹ کی پریمئیر سروس کے تحت آن لائن بکنگ کے بعد پاسپورٹ باآسانی بنوا سکیں گے۔مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کے لیے آن لائن بکنگ کے بعد پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمندوں کو ان کی مرضی کے مطابق وقت دے دیا جائے گا۔جس وقت کی بکنگ ہو گی۔پاسپورٹ بنانے والے کو اس وقت پر وہ پہنچنا لازمی ہو گا۔اگر کسی وجہ سے کچھ تاخیر یو یا منسوخ کرانا ہوتو فوری آن لائن پریمئیر کو آگاہ کرنا پڑے گا۔پریمیئر سروس کے تحت 10 سے 15 منٹ میں اپنا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔پریمیئر سروس کے عوض محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیس کے علاوہ 1500 روپے اضافی سروس چارجز کے طور پر وصول کرے گا۔پریمیئر سروس لاہور،کراچی،اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں جلد ہی شروع کیا جائے گا۔لاہور میں اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،جب کہ باقی شہریوں میں بھی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔اس حوالے سے ایک مفصل رپورٹ ڈائریکٹریٹ پاسپورٹ سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔اب اس رپورٹ کی روشنی میں وزارت داخلہ کی طرف سے جیسے ہی منظوری ملتی ہے۔آن لائن بکنگ کے ذریعے پاسپورٹ بنانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔لاہور سمیت ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو پریمئیر سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہیںاور 1500 روپے ادا کرنا اس کے لیے کوئی مشکل نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…