پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس بھارت بھی پہنچ گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)مہلک کورونا وائرس نے بھارت میں بھی دستک دے دی ہے۔ چین سے آئے دو بھارتی شہریوں میں کورونا وائرس کی ابتدائی علامات پائے جانے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات شروع کردئیے ہیں اور سات اہم ہوائی اڈوں پر چین سے آنے والے تمام

مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ چین سے ممبئی پہنچے دو بھارتی شہریوں کی تھرمل اسکریننگ سے یہ شبہ ہوا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ممبئی ہوائی اڈے پر ڈاکٹروں نے ان کی ابتدائی جانچ کی جس سے شبہ کو مزید تقویت ملی۔ جس کے بعد انہیں شہر کے کستوربا گاندھی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے خصوصی وارڈ بنایاگیا ہے۔ حکام کے مطابق حکومت کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی تاہم ان دونوں مشتبہ متاثرین کی تفصیلی طبی جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔اس وقت بھات کے سات بین الاقوامی ہوائی اڈوں دہلی، ممبئی، کولکتہ، چنئی، بنگلورو، حیدرآباد اور کوچین میں بیرونی ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ چین سے آنے والے مسافروں پر خاص نگاہ رکھی جارہی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…