فرانس کے صدرنے اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کو ڈانٹ دیا، جانتے ہیں ایسا کیا ہوا تھا؟ایمانیول میکرون کے سخت الفاظ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

23  جنوری‬‮  2020

مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون چرچ کے دورے کے دوران فرانسیسی اہلکاروں کے ساتھ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر برہم ہو گئے، ڈانٹ کر باہر نکلنے کا حکم دے دیا، فرانسیسی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کا بھی دورہ کیا۔فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون ان دنوں اسرائیل کے دورے پر ہیں جہاں چرچ کے دورے کے دوران وہ فرانسیسی اہلکاروں کے ساتھ

اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر برہم ہو گئے۔ ایمانیول میکرون نے ڈانٹتے ہوئے اسرائیلی سکیورٹی اہلکار سے باہر نکلنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ صرف فرانسیسی اہلکار ہی رہیں گے۔ مقبوضہ بیت المقدس کا چرچ آف سینٹ این فرانس کی ملکیت ہے جو سلطنت عثمانیہ نے 1856 میں فرانسیسی شہنشاہ نپولین سوئم کو بطور تحفہ دیا تھا۔فرانسیسی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کا بھی دورہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…