منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصرکی پانچ سالہ ننھی تیا حمدی ملکہ حسن اور کمرشل اسٹار بن گئی،میڈیاپرچرچے

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر اور روس کے ذرائع ابلاغ میں ان دنوں ایک پانچ سالہ مصری نڑاد پانچ سالہ تیا حمدی حسن نامی بچی کے غیرمعمولی چرچے ہیں۔روس کے دارالحکومت ماسکو اور دوسرے بڑے شہروں میں ہرطرف تیا حمدی حسن کی تصاویر کی بھرمار ہے اور اسے ننھی ہیروئن کے روپ میں پیش کیا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فیشن ماڈلنگ کمپنیوں کی طرف سے بھی اس کے

تشہیری پوسٹر جاری کیے گئے مگراس کی وجہ شہرت روس میں بچوں کے مقابلہ حسن میں حصہ لینا اور ملکہ حسن کا خطاب حاصل کرنا ہے۔تیا حسن کے والد مصری ہیں مگر انہوں نے ایک روسی لڑکی سے شادی کی۔ شادی کے بعد پیدا ہونے والی پہلی اولاد بچی تھی جس کا نام تیا حمدی حسن رکھا گیا۔تیا حمدی کے والد حسن نے بتایا کہ ان کی بچی کے پاس مصر اور روس دونوں کی شہریت ہے۔ بچی جب صرف ڈیڑھ سال کی عمر کی تھی تو اس میں غیرمعمولی صلاحیتیں ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ وہ مصری عربی زبان کے ساتھ روسی زبان بھی بولنے لگی۔ بلا کی ذھین، غیرمعمولی قوت حافظہ کی مالک اور بالی وڈ رقص میں دلچسپی لے رہی تھی۔بچی کی ان خوبیوں کو دیکھتے ہوئے حسن اور اس کی اہلیہ سال میں تین ماہ کا عرصہ روس میں گذارتے۔ وہاں تیا حمدی نے مزید مہارتیں حاصل کیں اور چھوٹی عمر میں اس نے ٹی وی چینلوں میں کمرشل کرنا شروع کردیے۔ روس میں وہ کمرشل ٹی وی اسٹار بن کرابھریں۔ مقامی سطح پربچوں کے درمیان ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔ اس مقابلے میں نصف ملین روسی بچیوں نے حصہ لیا مگر کامیابی کا قرعہ فال تیا حمدی کے نام نکلا اور وہ مصری نژاد روسی ننھی ملکہ حسن قرار پائیں۔ عن قریب وہ بچیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔ ‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…