جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ماڈل ایان ،آصف زرداری ،شرجیل میمن ملوث نہیں تو پھر 2ارب ڈالر کہاں سے آگئے

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)ماڈل ایان ،آصف زرداری ،شرجیل میمن ملوث نہیں تو پھر 2ارب ڈالر کہاں سے آگئے ،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر)حمید گل کے بیان نے ہنگامہ برپا کردیا، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر)حمید گل نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں آصف زرداری بھی ملک دشمن عناصر کے ساتھ تو نہیں ہیں، آصف زرداری کا غصہ ان حالات میں درست نہیں، آصف زرداری اور نواز شریف نے مل کر ملک کو تباہ کیا، دہشت گردوں کی مالی معاونت سب سے بڑی دہشت گردی ہے، بھارت مسلسل مسلمانوں پر ظلم کرتاآ رہا ہے۔ وہ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو ان حالات میں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، اس سے لگتا ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ تو نہیں ہیں لیکن ان کے اس بیان کی بنیاد پر اس شک کو رد بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت ہی سب سے بڑی دہشت گردی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری دونوں نے مل کر پاکستان کو تباہ کیا ہے، بھارت مسلسل مسلمانوں پر ظلم کرتا آرہا ہے، ممبئی حملہ، کشتی واقعہ ، مونا باﺅ ٹرین واقعے میں بھارت ملوث ہے، ہمارے محافظ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں، جب سے کراچی آپریشن میں فنانشل رپورٹس سامنے آنا شروع ہوئی ہیں اور معلوم ہوا ہے کہ فنانشل کرائم زیادہ ہیں تب سے آپریشن کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ چاہے ماڈل ایان ہو یا آصف علی زرداری یا شرجیل میمن ہی کیوں نہ ہو، جو کہتے ہیں کہ میرے گھر پر چھاپہ ہی نہیں پڑا، اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو پھر 2ارب ڈالر کہاں سے آگئے ہیں جب آئی ایس آئی میں تھا تب تو یہ ڈالر آئے تھے لیکن دیکھے میں نے بھی نہیں ہیں، ہمیں توپتہ ہی نہیں کہ ارب کیا ہوتا ہے، فنانشل دہشت گردی سب سے بڑی دہشت گردی ہے جو سب کو تباہ کر دیتی ہے اور قومیں لٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت بھی رکھتا ہوں اور میرا پچیس سال سے پریس کے ساتھ تعلق ہے جو بیان میں نے دیا ہے اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں، یہ میرا ذاتی بیان ہے میں نے کبھی بھی اپنا بیان واپس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے آئین کے ساتھ مذاق بنا رکھا ہے، یہ لوگ آئین کی آڑ میں قوم کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں، اسحاق ڈار نے خود کہا تھا کہ 200ارب ڈالر پاکستانیوں کا باہر پڑا ہے لیکن وہ لسٹ نہیں بتاتے کہ ان میں کون شامل ہے، صرف اسحاق ڈار کی وجہ سے کہیں ان کا اپنا نام نہ نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان صرف ایک ضد تھی اس کی ضرورت نہیں تھی، قائد اعظم نے خود کہا تھا اور ضد کی بنا پر وہ ٹکڑا لیا گیا تھا۔ جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ قرار داد مقاصد پر ہمیں نیا ڈھانچہ بنانا چاہیے، باقی آئین سب جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل مسلمانوں پر ظلم کرتا آرہا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…