لندن(این این آئی)ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں بدھ آٹھ جنوری کو تباہ شدہ یوکرین کے مسافر طیارے کے واقعے سے متاثرہ پانچ ممالک نے روحانی حکومت سے سوگوار خاندانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا ، یوکرین ، سویڈن ، افغانستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے لندن میں
ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کی اوراس میں ایران سے مطالبہ کیا کہ مسافر طیارے کی تباہی کے واقعے کی آزادانہ ، شفاف اور مکمل بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں اور اس کے بارے میں متاثرہ اقوام کو بھی تمام دستیاب معلومات سے آگاہ کیا جائے۔ان ممالک نے ایران کی جانب سے اب تک کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔