اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے خواتین کو بااختیار بنانے میں پاکستان اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عالمی بینک کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) عالمی بینک نے سعودی عرب کو خواتین سے متعلق اصلاحات بنانے اور انہیں خود مختار بنانے والا سب سے ’بہترین ملک‘ قرار دیا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ ’خواتین، تجارتی سرگرمیاں اور قوانین‘ کے نام سے جاری کردہ 2020 کی رپورٹ میں سعودی عرب کو خواتین کو خود مختار بنانے اور ان کے لیے اصلاحات بنانے کے حوالے سے سب سے بہترین ملک قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں 2017 سے اب تک کے ان ممالک کا جائزہ لیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 2 سال کے دوران خواتین کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ قانونی سازی کرنے سمیت انہیں خود مختار بنانے کے حوالے سے عملی اقدامات کیے ہوں۔رپورٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سعودی عرب، امریکا، جرمنی، برطانیہ، فرانس، متحدہ عرب امارات، مصر، تھائی لینڈ، چین، جاپان، ترکی اور سنگاپور سمیت دنیا کے 190 ممالک میں 8 شعبہ جات کو دیکھا گیا ہے۔عالمی بینک نے شادی، بچوں کی پرورش، خواتین کے لیے کاروباری مواقع، صنعت و تجارت کی قیادت، ریٹائرمنٹ، صحت اور کام کی جگہ سے متعلق اصلاحات سمیت 8 شعبوں میں 190 ممالک کی پیمائش کی۔عالمی بینک نے تمام شعبہ جات میں اصلاحات کرنے والے ممالک کے لیے 100 نمبر رکھے جس میں سے سعودی عرب نے 70 سے زائد اور تقریبا 71 نمبر حاصل کیے۔سعودی عرب کے نمبرز حاصل کرنے کی رفتار میں 38 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔اس سے قبل سعودی عرب کے تمام 8 شعبہ جات میں 40 سے بھی کم نمبرز تھے تاہم 2017 کے بعد کی جانے والی اصلاحات کے بعد سعودی عرب نے 70 سے زائد نمبر حاصل کیے۔اگرچہ سعودی عرب مجموعی طور پر خواتین کی اصلاحات کے حوالے سے تقریبا 70 ممالک سے پیچھے ہے تاہم وہ گزشتہ 2 سال میں خواتین کے لیے اصلاحات و اقدامات کرنے کے حوالے سے سب سے پہلے نمبر پر ہے۔سعودی عرب سے آگے والے نمبرز پر موجود ممالک پہلے بھی اپنی اصلاحات کی وجہ سے آگے تھے

تاہم سعودی عرب اصلاحات کی وجہ سے پاکستان، بنگلا دیش، مصر، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، تیونس، لبنان،سری لنکا اور ازبکستان جیسے ممالک سے آگے چلا گیا۔خواتین کو خودمختار بنانے اور ان کے لیے اصلاحات کرنے سمیت عالمی بینک کے 8 شعبوں میں پاکستان نے سعودی عرب سے بھی کم نمبر حاصل کیے اور پاکستان کے نمبرز 49 رہے۔بھارت کے نمبرز 74 رہے تاہم وہ گزشتہ 2 سال میں خواتین سے متعلق اصلاحات کرنے کے حوالے سے سعودی عرب سے پیچھے رہا۔اسی طرح بنگلادیش کے نمبرز بھی 49 رہے جبکہ تیونس کے 70، یو اے ای کے 56، لبنان کے 52، مصر کے 45، عراق 45، ایران 31، افغانستان 38 اور فلسطینی علاقے غزا کے 26 نمبرز رہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…