منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام قبول کرنیوالی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے اگلے سال کہاں  جانے کا اعلان کردیا؟جان کر آپ کی بھی زبان سے سبحان اللہ نکلے گا‎

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)اسلام قبول کرنے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل اگلے سال حج پرجائیں گی۔گزشتہ ہفتے دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک سال میں حج یا پھرعمرے کی ادائیگی کیلئے جائیں گی،دنیا بھرمیں پرامن پاکستان کی پہچان کرانے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی کلچرسے متاثر ہوکرگزشتہ ہفتے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قبول اسلام کے فیصلے پرروزی کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے دائرہ اسلام میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے فیصلے کو سراہا اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اتنی محبت ملنے پر روزی گیبریل نے سوشل میڈیا پر تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا ردعمل انہیں ملا اس بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ زندگی کے نئے راستے کی ابتدا میں اتنی محبت اور تعاون کی فراہمی کیلئے میں آپ سب کی شکرگزار ہوں۔روزی نے مزید لکھا کہ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ میں خدا پر یقین اور خدا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے پہلے بھی خود کو تکنیکی طور پرمسلمان ہی سمجھتی تھی تاہم یہ میرے لیے بالکل نیا باب ہے۔ روزی نے بتایا کہ میں نے سب کے سامنے قبول اسلام کرنے کا اعلان توجہ حاصل کرنے یا اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے نہیں کیا تھا (حالانکہ توجہ ملنے پرمیں بے چین ہوجاتی ہوں) بلکہ میں نے اپنے آپ کو جوابدہ بنایا اورمیں چاہتی تھی کہ ساری دنیا میرے فیصلے کی گواہ بنیاور اب میں ایک بہترین انسان بننے کیلئے بالکل تیار ہوں۔‎روزی گیبریل نے کہا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے فیصلے کے بعد بہت سے لوگوں نے مجھ سے کئی طرح کے سوالات کیے جن کے میں پہلے بھی جواب دے چکی ہوں، ان میں سے چند سوالات یہ تھے۔ کیا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد میں اپنا نام تبدیل کروں گی، تو اس کا جواب ہے نہیں۔

ایک اور سوال تھا کہ کیا میرے گھروالوں نے میرا فیصلہ قبول کرلیا، تواس کا جواب ہے ہاں۔روزی گیبریل نے کہا کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد وہ کسی فرقے میں شامل نہیں ہورہیں۔ قبول اسلام کے اعلان کے بعد بہت سے لوگوں نے روزی کو شادی کی پیشکش بھی کی جس پرانہوں نے انکار کردیا۔روزی نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے ان سے حج اورعمرے سے متعلق سوال کیا جس پرروزی نے کہا

اگلے ایک سال کے دوران میں حج یا عمرہ کروں گی۔ کیا میں مکمل حجاب لوں گی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے روزی نے کہا نہیں کیونکہ یہ لازمی نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں نے پوچھا قبول اسلام کے بعد کیا آپ بائیکنگ اورسیاحت چھوڑدیں گی ؟ اس سوال کے جواب میں روزی نے کہا نہیں وہ اپنی بائیکنگ اورسیاحت جاری رکھیں گی۔روزی نے کہا کہ ان کی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن لوگوں کی

محبت اورسپورٹ سے بھرا ہوا تھا تاہم بہت سے لوگوں نے خوف،لاعلمی اورعدم برداشت کی وجہ سے تنقید بھی کی تھی۔ بطورانسان ہم اس چیز سے خوفزدہ ہوتے ہیں جو ہم سمجھ نہیں پاتے۔ میں تمام انسانوں کے لیے مثال بننا چاہتی ہوں اورخلا کو پر کرنا چاہتی ہوں تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ صحیح معنوں میں اسلام کیا ہے، انشااللہ دل نرم ہوجائیں گے اور ذہن کھل جائیں گے۔ ‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…