ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیلی طیاروں کی اہم اسلامی ملک پر تباہ کن بمباری،فوجی اڈے کو نشانہ بنا ڈالا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شامی فوج نے بتایا ہے کہ ملک کے وسط حمص کے مشرقی علاقے میں قائم ‘فور’ فوجی اڈے پراسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے میزائل داغے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

البتہ فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظررکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ فور فوجی اڈے پر شامی اور ایرانی فورسز تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ اس فوجی اڈے پر کچھ روسی عسکری مشیر بھی موجود ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ اس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیل اس فوجی اڈٰے پر میزائل حملے اور طیاروں سے بمباری کرچکا ہے۔نو اپریل 2018ء کو اس فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے نتیجے میں 14 جنگجو اور شامی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ادھر شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن پر نشر کی گئی ایک خبرمیں بتایا گیا کہ منگل کی شام ڈرون طیاروں کی فور فوجی اڈے پربمباری کے دوران شامی ڈیفینس فورس نے جوابی کارروائی کی ہے۔ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی طیاروں نے فوجی اڈے پر متعدد میزائل گرائے ہیں تاہم اس حملے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…