ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور بھارتی طالبہ کیلئے نجات دہندہ بن گیا ،ہندوستانی خاندان بھی گرویدہ

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی کی سرزمین پر ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ایک بھارتی طالبہ کو اس کے اہم ترین دستاویزات جو وہ ٹیکسی میں بھول گئی تھی، وقت پر لوٹا کر اس کے لئے نجات دہندہ بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے دبئی میں راشیل روز نامی بھارتی لڑکی برطانیہ سے چھٹیاں گزارنے دبئی اپنے والدین کے پاس آئی ہوئی تھی، وہ اپنی سالگرہ منانے دوستوں کے ساتھ باہر گئی

اور ایک ٹیکسی میں اپنا پرس بھول گئی۔جس ٹیکسی میں راشیل نے سفر کیا تھا اس کا ڈرائیور مدثر خادم نامی پاکستانی تھا۔کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد مدثر نے راشیل کا پرس اسے واپس لوٹا دیا جس میں راشیل کا برطانیہ کا ویزا بھی موجود تھا ۔راشیل روز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھی اور جلدی میں اپنا پرس ٹیکسی میں ہی بھو ل گئی تھی جس میں اس کا برطانیہ کا ویزا سمیت وہاں کی رہائش کا پرمٹ کارڈ  اسٹوڈنٹ ویزا  ، امارات کا سٹیزن شپ کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ہیلتھ انشورنس کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور 10 ہزار سے زائد دیگر ممالک کی کرنسی شامل تھی ۔راشیل کا کہنا تھا کہ اپنے اتنے قیمتی کاغذات کھو دینا بہت بڑ ی پریشانی کی بات تھی، ان کاغذات کی میرے پاس کوئی کاپی بھی نہیں تھی اور اس بھول پر میرے گھر والے بھی نہایت پریشان اور مجھ سے ناراض تھے۔انتہائی اہم دستاویزات کھونے پر راشیل نے پولیس کی مدد بھی حاصل کر لی تھی کیونکہ اگلے ہی روز ان کو برطانیہ جا کر امتحان میں اپنی حاضری یقینی بنانی تھی۔پاکستانی ڈرائیور مدثر خادم کا کہنا تھا کہ لڑکی کو چھوڑنے کے بعد میں نے 2 مزید رائڈ مکمل کیں جس کے بعد مجھے احساس ہوا کے کوئی اپنا پرس بھول گیا ہے، میں نے پرس کھول کر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ اندازہ ہو سکے کہ یہ کس کا پرس ہے۔مدثر نے مزید کہا کہ راشیل کے والد ان کے پرس لوٹانے پر بہت خوش ہوئے اور انعام کے طور پر اسے 600 درہم بھی دیئے جسے لینے سے میں نے منع کر دیا تھا اور کہا کہ راشیل میری چھوٹی بہنوں جیسی ہے مگر انہوں نے ا نعام وصول کرنے پر اصرار کیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…