جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

اینٹی کرپشن کی سال 2020 کی پہلی بڑی کارروائی، قومی خزانے کو 80کروڑ کا نقصان پہنچانے والے کس شخص کو گرفتار کر لیا ؟ جانئے

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)اینٹی کرپشن نے سال 2020 کی پہلی بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹھیکوں کے اجرا پر ایکس سی این ظہیر عباس کو گرفتار کرلیا، گرفتار ایکس سی این پر خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کیایم سی انجینئرنگ اور کے ڈی اے آفس پر چھاپہ مارا

اور غیر قانونی ٹھیکوں کے اجرا پر ایکس سی این ظہیر عباس کو گرفتار کرلیا۔چھاپے کے دوران محکمے سے جاری کئے گئے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی ضبط کرلیا گیا، کارروائی بدعنوانی اور کروڑوں رشوت وصولی کے خلاف کی گئی۔کے ڈی اے کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو800 ملین کے ٹھیکے دیئے گئے اور ٹھیکوں کے عوض 10 کروڑ روپے رشوت وصول کی گئی ، اینٹی کرپشن نے کے ڈی اے ،انجینئرنگ آفس کے ایم سی کا ریکارڈ سیز کردیا ہے۔گریڈ 21 کے 2 سیکریٹریز اور سابق ڈی جی کے ڈی اے بدرجمیل میندھرو کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کانام بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں۔گرفتار ایکس سی این پر خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ملزم نے غیرقانونی طور پر80کروڑ کے ٹھیکے نجی کمپنی کو جاری کئے ، ملزم کے ڈی ایا سکیموں میں ترقیاتی کاموں کے ورک آرڈرجاری کرتا تھا۔ملزم کے جاری کئے گئے ورک آرڈر اسکیموں کی سالانہ فہرست میں شامل نہیں تھی، وہ اسکیمیں جن کاذکر کے ڈی اے کی بجٹ بک میں بھی نہیں تھا اور غیرقانونی جاری ورک آرڈرپراس وقت کے ڈی جی کے ڈی اے کے دستخط تھے، ملزم کو تمام کاموں پرسیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی سرپرستی حاصل تھی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…