بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضہ ،سکیم کے تحت کتنےلاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا ؟ حکومت نے اعلان کر دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ کیلئے نئی قرضہ سکیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔سکیم کے تحت نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔سکیم کے تحت50لاکھ روپے تک کا قرضہ لیا جاسکے گا۔

مرد اورخواتین کے ساتھ خواجہ سراء بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کرسکیںگے۔قرضہ مینوفیکچرنگ،سروسز اورٹریڈنگ کے شعبوں کیلئے دیا جائے گا۔بینک آف پنجاب قرضہ سکیم کے اجراء کے حوالے سے پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن سے تعاون کرے گا ۔ اجلاس میں کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کیلئے بھی قرضہ سکیم کے آغاز کی منظوری دی گئی۔اس سکیم کے تحت ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قرضہ سکیموںسے متعلقہ ضروری امور جلد نمٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت اہم امور طے کر کے سکیموں کو جلد لانچ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی۔ نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔انہوںنے کہا کہ سرمائے کی کمی کے باعث کاروبار کو وسعت نہ دینے والی صنعتوں کو ان قرضہ سکیموں سے بہت فائدہ ہوگا۔اجلاس کے دوران قرضہ سکیم کا نام ’’پنجاب روزگار‘‘رکھنے کی تجویزپر غور کیاگیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز لون پروگرام کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز صنعت، خزانہ، اطلاعات،قائمقام صدر بینک آف پنجاب، سپیشل یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…