اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر، 156ویںروز بھی فوجی محاصرہ اور لاک ڈائون جاری رہا،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری نوجوان زاہد حسین کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میںبھارتی فوج ،

پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی تلاشی اور محاصرے کی مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔زاہد حسین اسلام آباد قصبے کا رہائشی تھا ۔ ادھربھارتی فوجیوںنے جموںریجن کے اضلاع سانبہ ، کٹھورہ ، رام بن اور راجوری اور وادی کشمیر کے علاقوں سرینگر ، گاندربل، حاجن ، اسلام آباد ، شوپیاں ، پلوامہ اور کولگام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔ مقبوضہ علاقے بالخصوص وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں منگل کو مسلسل 156ویںروز بھی فوجی محاصرہ اور لاک ڈائون جاری رہاجس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے صحافیوں کی تقریباتمام تنظیموںنے گزشتہ برس 5اگست سے مسلسل انٹرنیٹ کی معطلی کے خلاف سرینگر پریس کلب میںاحتجاجی دھرنا دیا ۔ صحافیوںنے میڈیا سہولت مراکز میں صحافیوں کو انٹرنیٹ تک محدود رسائی کو توہین آمیز اورمیڈیا پر پابندی قراردیا۔ صحافیوںنے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر’’ کشمیری صحافیوںکی توہین بند کرو اور 156دنوں سے انٹرنٹ معطل ہے ‘‘جیسے نعرے درج تھے ۔سرینگر کے علاقے نوگام میں بھارتی پولیس کی تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک کشمیری نوجوان کے جاں بحق اورایک نوجوان کے زخمی ہونے کے خلاف لوگوںنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ممتاز قانون دان اور کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد القیوم بھارتی ریاست اترپردیش کی آگرہ جیل میں مختلف عارضوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے سرینگرمیں میڈیا کو بتایا ہے کہ ستر سالہ میاں عبدالقیوم کو جیل میںعلاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھا جار ہا ہے اور وہ صرف ایک گردے پر زندہ ہیں کیونکہ ان کا دوسرا گردہ پہلے ہی نکالاجاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…