لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 71ترجمانوں کے بعد عثمان بزدار کا نام جلد گینز ورلڈ بک میں شامل کرنے کی درخواست دی جائے گی۔پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی بنانے کی بجائے م
عاشی سٹریٹیجی کمیٹی بنائے۔وزیر اعظم پہلے ہی پنجاب کے چالیس ترجمان مقرر کرچکے ہیں۔جس حکومتی وزیر کی زبان سے کوئی طبقہ محفوظ نہیں اس کی سربراہی میں نئی میڈیا کمیٹی بنادی گئی ہے۔ڈیرھ سال سے بزدار سرکار کمیٹیاں کمیٹیاں کھیل رہی ہے۔لیکن ان سترہ ماہ میں عوام کی ایک کمیٹی بھی نہیں نکل سکی۔پنجاب کی تاریخ میں عثمان بزدار پہلے وزیراعلیٰ جن کے 71ترجمان ہونگے۔ترجمانوں کی برگیڈ بنانے کا مقصد بزدار سرکار کی نا اہلیوںاور نالائقیوں پرپردہ ڈالنا ہے۔وزیراعظم سے لے کر ہر حکومتی رکن کو صرف فوٹو سیشن کرانے کا شوق ہے۔ان لوگوں کو اقتدار فوٹوسیشن کرانے کیلئے نہیں دیا گیا۔نئے پاکستان میں کوئی وزیر اور مشیر بھوکا نہیں مرنا چاہیے عوام چاہیے بھوک سے خودکشیاں کریں۔71ترجمانوں کے بعد عثمان بزدار کا نام جلد گینز ورلڈ بک میں شامل کرنے کی درخواست دی جائے گی۔