بغداد(این این آئی)عراق کی حکومت نے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو اس کی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور ملک کے وقار پر کھلا حملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایسے حملوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے
مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حملے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ امریکی کارروائی اس کی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور ملک کے وقار پر کھلا حملہ ہے اورایسے کسی بھی حملے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،بیان میں کہاگیاکہ ایسے حملوں سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔